کالام روڈ کی تعمیر سیاحوں کیلئے درد سر ،2گھنٹے کا سفر7گھنٹے میں طے ہونے لگا
مدین (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 03 جون 2018ء) بحرین سے کالام تک روڈ کی تعمیر سیاحوں اور روزہ داروں کے لئے درد سر بن گئی، انتظامیہ نے بھی چپ سادھ لی ہے دو گھنٹے کا سفر چھ سات گھنٹوں میں طے ہو نے لگا ،عوام کو سخت مشکلا ت کا سامنا ،تفصیلات کے مطابق تخت بھائی ناظمین کا ایک وفد تخت بھائی ضلع ناظم حاجی معزواللہ کی زیر زیر قیادت کالام پہنچ کر صحافیوں سے باتیں کرتے ہو ئے کہاکہ حالیہ کالام روڈ کی تعمیر سے عوام اور سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے بحرین سے کالام دوگھنٹے کا راستہ چھ گھنٹوں میں طے کیا ہے انہوں نے کہاکہ این ایچ اے والے روڈ کی تعمیر کے سلسلہ میں روڈ ی صفائی اور ایک لائین خالی رکھنے میں بھی ناکام ہیں انتظامیہ اس سلسلہ میں روڈ پر ٹریفک کی بحالی کے لئے اقدامات کریں اس سلسلہ میں ضلع ناظم تخت بھائی حاجی معزواللہ کی قیادت میں ناظم کے وفد نے اے سی بحرین افتاب خان سے بھی ملاقات کی اور کالام روڈ اور عوامی مسائل سے اگاہ کیا اے سی بحرین نے ان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کالام روڈ کی ایک لائین ٹریفک کے لئے بحال رکھنے کے لئے اقدامات کریں گے بعد ازاں کالام ہو ٹل ایسویشن کی طرف سے بھی کہا گیا کہ کالام ہو ٹل ایسویشن نے کروڑوں کا نقصان کیا ہے اس روڈ کی وجہ سے اب چونکہ عید کے دن قریب ہیں تو این ایچ اے دس بارہ دنوں کے لئے روڈ کی صفائی کرائیں اور جہاں جہاں روڈ زیادہ خراب ہے وہاں شاول کے زریعے مٹی ڈالیں تا کہ عید پر سیاحوں کا جو رش ہوتا ہے وہ کالام روڈ کی وجہ سے متاثر نہ ہو ،انہوں نے این ایچ اے سے اپیل کی وہ اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کر کے کالام روڈ کی صفائی کے لئے حکم نامہ جاری کریں کیونکہ عید کے دنوں میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کالام کا رخ کرتی ہے اگر روڈ کی حالت زار یہی رہی تو کالام ہوٹل ایویشن جو کہ پہلے سے ہی تباہ حال ہے مذید تباہ ہو جائے گا اور ہو ٹلوں کو مزید کروڑوں کا نقصان ہو گا انہوں نے اے سی بحرین اور تحصیل ناظم بحرین سے بھی اپیل کی کہ عید کے دنوں میں کالام روڈ پر ٹریفک کی بحالی کے لئے زیادہ سے زیادہ عملہ تعینات کرے ۔اور کالام روڈ میں ایک لائین ٹریفک کے لئے بحال کرے۔