آج کی خبریںسوات کی خبریں
اسسٹنٹ کمشنر کبل عائشہ ناصر کی غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی

اسسٹنٹ کمشنر کبل عائشہ ناصر نے دریائے سوات کے کنارے غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران کانجو، امام ڈھیرئی، ننگولئی اور دمغار سمیت مختلف مقامات کا معائنہ کیا گیا، جہاں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی کی گئی۔
انتظامیہ کے مطابق مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



