آج کی خبریںسوات کی خبریں

بڑھتی ہوئی آبادی میں ”اپر سوات“ ضلع بنانا مشکل ہے۔وزیر اعلیٰ محمود خان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے مٹہ سوات پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع سوات میں آبادی کی شرح بہت ذیادہ ہے اور مٹہ ومینگورہ بازار پر اس وقت انتہائی رش ہے۔اپر سوات ضلع کے دفاتروں کیلئے نہ مٹہ میں زمین ہے اور نہ خوازہ خیلہ میں کوئی اراضی دینے کوتیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بنانے سے لوگ مشکلات کا شکار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے میں اپنی وزارت میں جو کام کئے ہیں وہ کسی نے اب تک نہیں کئے جبکہ اب اللہ تعالیٰ نے اختیار دیا ہے تو اُس سے زیادہ کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے اور بائی پاس سڑکوں سے سوات کے ٹریفک کو کنٹرول کیا جائیگا۔

کانجو میں ٹریفک کے حوالے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا کہ ہم دو پل بنارہے ہیں جس میں ایک پل کبل کی طرف اور دوسرا پل مٹہ کی طرف بنایا جائے گا جس سے ٹریفک میں کمی آئے گی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button