آج کی خبریںسوات کی خبریں

رحیم آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 23 افراد گرفتار

سوات: تھانہ رحیم آباد پولیس نے جرائم پیشہ سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 23 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ناصر محمود کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد فضل رحیم خان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے مامون کالونی، رحیم آباد میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران سٹے پر لگائی گئی 3 لاکھ 55 ہزار 720 روپے کی رقم اور 12 اصلی مرغے برآمد کیے گئے۔

ملزمان کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ رحیم آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے تمام ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا ہے۔

ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ ایسے جرائم کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ علاقے کو ان سرگرمیوں سے پاک کیا جا سکے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button