سوات، دکانوں اور مکانات کے کرایوں میں اضافہ، ڈی سی سوات نے نوٹس لے لیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سماجی شخصیت اور سابقہ کونسلر سپین خان کا دکانوں اور مکانات کے کرایہ کے مد میں ناجائز اور غیر قانونی اضافے کے بارے میں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان سے ملاقات ہوئی۔عوامی آواز پارٹی کے چیئرمین اور سابقہ جنرل کونسلر ظفر حیات سپین خان نے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان سے ملاقات کی اور سوات میں مالکان کی طرف سے دکانوں اور مکانات کے کرایوں میں بے جا اور غیر قانونی اضافے پر عوامی شکایات پر ڈی سی سے گفتگو کی۔ ڈی سی سوات نے سپین خان کی بات سنی اور اُن کو اس عوامی مسلے کو اجاگر کرنے پر داد دی اور یقین دلایا کہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اپنا بھرپور کردار اد کریں گی اور کسی کو بھی کرایہ داروں سے زیادہ کرایہ یا تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی سی سوات نے اے ڈی سی سوات کو احکامات جاری کئے کہ اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز کا فوری طور پر اجلاس بلایا جائے تاکہ قانون کے مطابق کرایہ داروں اور مالکان کی صحیح ایس او پیز تیار کی جائے۔ سپین خان نے ڈی سی سوات کی فوری اقدامات پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔