مٹہ کے علاقہ سمبٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،مفت ادویات م تقسیم
مٹہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 جنوری 2019ء) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ سمبٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،عوام کا مفت معائنہ اور مفت ادویات کی تقسیم۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز مٹہ کے نواحی گاؤں سمبٹ کے گورنمنٹ ہائی سکول میں انسان دوست ارگنائزیشن کے طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پشاور سے ائے ہوئے انکھوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز،ہیئر ٹرانسپلانٹ کے ماہر ڈاکٹرز اور شوگر کے ماہر ڈاکٹروں نے کثیر تعداد میں مریضوں کا مفت معائنہ کیا،مفت مشورے دئے اور اس کیساتھ ساتھ مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کئیں۔اس موقع پر علاقہ کے معززین جن میں ریٹائرڈ کرنل عبدالغفار خان ،سعید احمد ایڈوکیٹ،عسکر خان ایڈوکیٹ ،عبدالہادی ایڈوکیٹ،اور دلدار خان نے شرکت کی اور انسان دوست ارگنائزیشن کے کارکن اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا۔اس حوالے سے ارگنائزیشن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم ہرجگہ پر اس قسم کے مفت کیمپس کا انعقاد کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو ریلیف ملیں۔آخر میں ریٹائرڈ کرنل عبدالغفار خان نے ارگنائزیشن کے طرف سے آئے ہوئے ڈاکٹروں میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔