آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ کے نواحی علاقہ آہنگرو ڈھیرئی میں جناز گاہ کا افتتاح کردیا گیا

مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 25 مئی 2018ء) مینگورہ کے نواحی علاقہ آہنگرو ڈھیرئی میں جناگاہ کا افتتاح کردیا گیا اس موقع پر فضل حکیم خان نے کہا کہ پانچ سال کے دوران حکومت میں رہ کر ہم نے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی اور ہمیشہ عوام کے درمیان رہے لوگوں نے دن رات جب کہا اور جب چاہا توان کا ہرکام میرٹ اور انصاف کے مطابق کیا تمام ترقیاتی کام عوام کی مشاورت سے کئے یہ وہ تبدیلی ہے جس کا ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر سیکٹر میں کام کیا عوام کو ان کا ہر حق لوٹایا ترقیاتی فنڈز کو قومی امانت سمجھ کر پوری ایمانداری اور دیانتداری سے خرچ کیاعوام اس کا موازنہ گزشتہ ادوار حکومت میں حکمران رہنے والے ہمارے سیاسی مخالفین ضرور کریں اور خود فیصلہ کریں کہ ہم نے عوام کیلئے کیا کام کئے تب عوام کو بخوبی اندازہ ہوگا کہ ہماری صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہود کیلئے شبانہ روز کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اینگرو ڈھیرئی جنازگاہ کے افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔ اس موقع پر یونین کونسل اینگرو ڈھیرئی کے تصیل و ضلعی کونسلر بھی موجود تھے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button