ایم پی اے فضل حکیم کا سیدو شریف اسپتال کے کیجولٹی کا اچانک دورہ
سوات(زما سوات ڈاٹ کام:18جنوری2018) چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم نے سیدو شریف ہسپتال کے کیجولٹی کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جہانگیر اور ڈی ایم ایس اقبال نے چیئرمین ڈیڈک کو ہسپتال میں ادویات کی فراہمی اور سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایم ایس نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی ہدایت کی مطابق سیدو شریف کیجولٹی میں مختلف اہم ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنادیا گیا ہے اور اب سیدو ہسپتال میں باؤلے کتے کاٹنے کے ویکسین سمیت دیگر اقسام کا ویکسین دستیاب ہے اورایمرجنسی ادویات بھی بالکل فری فراہم کی جارہی ہیں۔ چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے غریب عوام کیلئے موجودہ سہولیات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور ایم ایس اور دیگر سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں مزید سہولیات کو بھی یقینی بنایا جائے۔