آئندہ انتخابات میں ن لیگ ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی،امیر مقام

سوات (زما سوات ڈاٹ کام : یکم نومبر2017ء )مشیر وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے جس میں ن لیگ ملک گیر کا میابی حاصل کریگی ، ملاکنڈ ڈویژن میں اربوں کی لاگت سے میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے جس سے ملاکنڈ ڈویژن میں ترقی کا انقلاب بر پا ہوگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنگوٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس مو قع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، غلام فاروق ، سوئی گیس ملاکنڈ ڈویژن کے انچارج ماصم ابرار خان ، اکبر زمان اور ضلعی کونسلر چارباغ محبوب علی خان بھی موجودتھے ، انہوں نے کہا کہ قبل ازوقت انتخابات کے خواب دیکھنے والے جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ، عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اور اس میں میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ملک گیر کامیابی حاصل کرکے میاں نواز شریف ایک بار پھر اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ نے چارسالوں میں اس صوبے کے عوام کو ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا بلکہ سوات میں کوئی کام ہی نہیں کیا اب وہ عوام کو دھوکہ دینے کیلئے سوات کی تقسیم کی ساز ش کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں مرکزی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ بحرین ٹو کالام روڈ پر تعمیراتی کام کا آغاز ہوگیا ہے ، چکدرہ ٹو جرو اور درگئی ٹو کالام ایکسپریس وے پر کا م کا آغاز جلد ہوگا جبکہ اربوں کی لاگت سے سوئی گیس اور بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے جسکی تکمیل سے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہوگا ۔

Ameer MuqamPMLN