آئندہ انتخابات میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،سکندر حیات شیرپاؤ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :25دسمبر2017ء )قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ قومی وطن پارتی محروم طبقات کے حقوق کے حصول کے لئے جدو جہد جاری رکھے گی ، عام انتخابات میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دنگرام میں شمولیتی اور تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ممبر صوبائی کونسل شیر بہادر زادہ خان ، ڈویژنل چیئرمین فضل رحمن نونو ، نعمت اللہ خان ، تحصیل کونسلر شوکت خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، سکندر شیر پاؤ نے کہا کہ سوات میں تنظیم سازی کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ،ا نہوں نے ملاکنڈزون کے نئے عہدیداروں کو مبارکباد کہتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے بہتر مفاد میں دن رات ایک کرکے پارٹی کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں ، انہوں نے مرکزی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کی قربانیوں کا صلہ دیکر پائیدار امن کے قیام کے لئے توجہ دیں،انہوں نے کہا کہ چند خاندانوں کی توجہ اپنے آپ پر ہے ، ان کا غریب عوام اور ان کے مسائل سے کوئی سرو کار نہیں ۔

Election 2018QWP