سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔07اگست 2017ء )آزاد کشمیر مظفر آباد کے علاقے سیئر درہ میں واقع کوئلہ کان میں دھماکہ سے سوات کے پانچ رہائشی جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہے تیسرا بھائی زخمی ہوگیا، موصولہ اطلاعات کے مطابق مظفر آباد سیئر درہ کے کوئلہ کان میں گزشتہ روز دھماکہ ہوا ، حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد بخت منیر اور نوشیروان ولد ثانی گل، بہادر ولد محمدرحیم ، گل زیب ولد خیراتی اور اسلم ولد جہانگیر ساکنان کلبنڑ بحرین موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ بخت روان ولد ثانی اور اکبر علی ولد معتبر ساکنان کلبنڑ درال ویلی شدید زخمی ہوگئے ہیں ، واقعے کی اطلاع ملتے ہیں متاثرہ خاندان میں کہرام مچ گیا،ایک ہی علاقے سے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر پوری وادی میں سوگ کا سماں پیدا ہوگیا ہے ، مرنے والوں کی میتیں پہنچانے کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں جنہیں آبائی علاقے میں پہنچانے کے بعد مقامی قبرستانوں میں دفنایا جائے گا۔