سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے چھ پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج سامنے آگئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے 45 ویلی 6 سوات زون گورنمنٹ ہائی اسکول کالام میں پی ٹی آئی کے امیدوار44 ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے رہے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار 6 ووٹ حاصل کرسکیں۔گورنمنٹ ہائی اسکول بحرین میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو 65 ووٹ ملے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار 5 ووٹ اور آزاد امیدوارکو48 ووٹ ملے۔گورنمنٹ ہائی اسکول مدین کے پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی کے امیدوار کو29،آزاد امیدوار کو6 اور جماعت اسلامی کے امیدوار کو ایک ووٹ ملا،خوازہ خیلہ کے پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی کے امیدوار کو18،جماعت اسلامی کو پانچ اور آزاد امیدوار کو پانچ ووٹ ملے۔حلقہ ایل اے 39 سوات زون کے ملابابا مینگورہ پولنگ اسٹیشن پر مسلم لیگ کے امیدوار کو 10 اور آزاد امیدوار کو پانچ ووٹ ملے ۔