سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں آزاد کشمیر الیکشن کے لئے پونلگ کا وقت ختم ہوگیا، ووٹوں کی گنتی جاری، ملا بابا سکول مینگورہ پر مسلم لیگ کامیاب، پی ٹی آئی کو صفر ووٹ ملے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لئےمینگورہ شہر کے ملابابا سکو ل میں پولنگ کے نتائج آگئے ہیں۔ نتائج کے مطابق کل پندرہ ووٹ پول کئے گئے جس میں مسلم لیگ کے امیدوار راجہ محمد صدیق کو10 ووٹ ملے جبکہ آزاد امیدوارعائشہ مصطفی کو پانچ ووٹ ملے، اسی طرح پی ٹی آئی سمیت دیگر پارٹیوں کے امیدواروں کوایک بھی ووٹ نہیں ملا۔