سوات(زما سوات ڈاٹ کام )آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں سوات زون کے چھ پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج موصول ہو گئے، تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب، الیکشن کمیشن کے مطابق سوات زون کے چھ پولینگ اسٹیشنوں پر پی ٹی آئی کے عبدالماجد خان نے 184 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی جبکہ آزاد امیدوار عبدالناصر خان نے115 ووٹ حاصل کئے اسی طرح جماعت اسلامی کے نورالباری نے76 ووٹ حاصل کئے۔چھ پولنگ اسٹیشنوں میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد436 تھی جن میں375 ووٹ پول کئے گئے۔