آصف زرداری شکاری ہیں جواب کھلاڑی کا شکارکریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدرآصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پرضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
فیصلے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ جج صاحبان کے شکرگزارہیں آج انہوں نے ہمارے ساتھ انصاف کیا، فریال تالپورکے کیس میں ہمیں اب 17 دسمبر تک انتظارکرنا پڑے گا کیونکہ نیب نے جواب جمع نہیں کرایا۔

نیب اورحکومت کا گٹھ جوڑہمیں دبانا چاہتا ہے لیکن اس طرح کے ہتھکنڈوں میں نہیں آئیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری شکاری ہے جو باہر آگیا ہے اور وہ اب کھلاڑی کے شکارکیلئے نکلے گا، یہ سال حکومت کا آخری سال ہے جب کہ آنے والے سال میں عوامی حکومت بنا کر رہیں گے، اس نااہل حکومت کو ملک چلانا نہیں آتا، اس نے معیشت اورسیاست کو تباہ کردیا ہے اور اسے کشمیر کا دفاع کرنا بھی نہیں آتا ہے۔

BilawalHigh CourtPPPZardari
Comments (0)
Add Comment