سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔03اکتوبر2017ء )ضلعی حکومت سوات کے ایڈوائزر آفتاب خان کو پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخواکا جائنٹ سیکرٹری مقررکردیاگیا ،نوٹیفیکیشن جاری ،آفتا ب خان کو ان کی پارٹی کیلئے بہتر خدمات کی انجام دہی پر پارٹی کیلئے صوبائی جائنٹ سیکرٹری مقررکردیا گیا،اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے انہیں ہدایت دی کہ وہ نیا عہدہ سنبھال کر کام شروع کریں ،دوسری جانب آفتاب خان نے پارٹی قیادت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ وہ پارٹی کی ترقی کیلئے کوششیں مزید تیزکریں گے اور ان کی توقعات پرپورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔