آل درجہ چہارم ملازمین سوات کاچارکول کے مسائل حل کرنے کیلئے 20 جولائی کی ڈیڈلائن، حق نہ ملا اورفنڈ سے کٹوتی کا سلسلہ بند نہ ہواتو ا21 جولائی سے احتجاج شروع کریں گے،درجہ چہار ملامین کے ساتھ مزیدظلم برداشت نہیں کریں گے،ان خیالات کا اظہار آل درجہ چہارم ملازمین ایسوسی ایشن سوات کے صدر سید خطاب نے سوات پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہر سال یکم ستمبرسے پندرہ اپریل تک موسم سرما کیلئے درجہ چہارم ملازمین کو یومیہ پانچ کلو چارکول دیاجاتاہے مگر اب سرکاری محکمہ جات کو ان کی ضرورت کے مطابق چارکول فراہم نہیں کیا جاتا بلکہ پورے سیزن کیلئے انہیں برائے نام بجٹ دیاجاتا ہے جو اب نہیں دیا جارہا جبکہ طاقتور محکمہ جات کمشنرآفس،ڈی سی آفس ،فنانس اوردیگر دفاترکو ان کی ضرورت کے مطابق مکمل بجٹ دیاگیاہے، انہوں نے کہاکہ اگر بیس جولائی تک چارکول کی مد میں درجہ چہارم ملازمین کیلئے گذشتہ سال کا بجٹ فراہم نہ کیا گیا تو ملازمین راست اقدام اٹھاتے ہوئے احتجاج پر مجبورہوں گے،اس موقع پر صابرخان،محمد حیات،تاج ملوک،اکرام اللہ اکرام،عبدالرؤف،پردل خان،خورشید علی،فضل حیات،احمدگل اور ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروممبران بھی موجود تھے۔