آل گرینڈ ٹیچرز ایسو سی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:11اپریل2018 )آل گرینڈ ٹیچرز ایسو سی ایشن ضلع سوات نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ، مطالبات منظور نہ ہونے کے صورت میں 17اپریل کو بنی گالہ کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کی دھمکی بھی دے دی،، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر میاں نورباچا ، جنرل سیکرٹری علی شیر ، حافظ محمد علی ، ذکریا باچا اور دیگر نے کہا کہ ہم نے اپنے جائز مطالبات کے لئے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا ہے ، مسائل کے حل تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ اساتذہ کرام کو سروس سٹرکچر کے ساتھ ٹائم سکیل دیا جائے ، چاردرجاتی فارمولہ کالج کے طرز پر بحال کیا جائے ، ٹیچرزسن کوٹہ ملازمتوں میں بحال کیا جائے اور ٹیچنگ الاؤنس دیا جائے جبکہ اضافی تعلیم پر ایکریمنٹ کی سہولت بحال کی جائے ، انہوں نے کہا کہ ان جائز مطالبات کی منظوری تک ہم اپنا پر امن احتجاج جاری رکھیں گے ، آل گرینڈ ٹیچر ز ایسو سی ایشن کی تمام تنظیمیں اور اراکین 17 اپریل کو صوبائی حکمران پارٹی کے چیئرمین عمران کے رہائش گاہ بنی گالہ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے اگر پھر بھی ہمارے مطالبات حل نہیں ہوئے تو 20اپریل سے شروع ہونے والے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی ڈیوٹی سے مکمل احتجاج کریں گے ۔

ProtestTeachers