سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔23اگست2017ء)جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری محمد اسحاق زاہداورحلقہ پی کے 80کے جنرل سیکرٹری اعجازخان نے کہاہے کہ مسلسل شمولیتوں سے جے یو آئی کو مزید استحکام مل رہاہے ،عوام کو دیگر سیاسی پارٹیوں نے مایوسی اور محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا ،،ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز بنڑ طاہر آباد میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پینتیس سے زائد افراد نے خاندانوں سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہونے اورجے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ،مقررین نے کہاکہ جے یو آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر ابھی سے کہہ سکتے ہیں کہ انشاء اللہ آنے والا دورجمعیت علماء اسلام کا ہے۔