آنے والے انتخابات میں اے این پی کی کامیابی یقینی ہے،واجد علی خان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:23دسمبر2017ء)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و اُمیدوار پی کے 80 واجد علی خان نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پختون قوم نے عوامی نیشنل پارٹی کو کامیاب کرانے کا تہیہ کر رکھا ہے، پختون قوم اب مزید کسی کے دھوکے میں نہیں آئے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل رحیم آباد محلہ رحمان آباد میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم شخصیات نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔انہوں نے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اور یقین دہانی کرائی کہ اے این پی میں انہیں مایوسی نہیں ہو گی وہ اپنے فیصلے پر پشیمان نہیں ہوں گے۔

ANPWajid Ali Khan