ارکان اسمبلی نے ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف واپڈا ہاؤس کے گھیراؤ اور تالا لگانے کا اعلان کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔13جولائی 2017ء )مشیر انٹی کرپشن ڈاکٹر حیدر علی خان اور چیئرمین ڈیڈک کمیٹی فضل حکیم نے سوات میں ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف واپڈا ہاؤس کے گھیراؤ اور تالا لگانے کا اعلان کردیا ، گذشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران ، ضلعی وتحصیل کونسلران اور پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر پارٹی کے سینئر نائب صدر سعید خان ، محمد زیب خان ، سٹی صدر محمد اقبال کاکا جی سمیت بڑی تعداد میں پارٹی رہنما بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت باالخصوص مشیر وزیر اعظم انجینئر امیر مقام سوات کی عوام سے اپنے مسترد ہونے کا بدلہ لیتے ہوئے بدترین لوڈشیڈنگ کررہے ہیں، سوات میں اس وقت 16گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جو یہاں کی عوام کے ساتھ ظلم ہے ، انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے سوات کی سیاحت کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے ، صوبائی حکومت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں ا پنے حقوق کیلئے بھر پور جدوجہد کررہی ہے سوات کی عوام 100فیصد بل دینے کے باجودبدترین لوڈ شیڈنگ کا عذاب برداشت کررہی ہے جبکہ سوئی گیس کی مد میں بھی یہاں کی عوام کے ساتھ ظم کی جارہی ہے ، انہوں نے 10روزہ ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر 10روز میں محکمہ واپڈ ا نے سوات کے لئے لوڈ شیڈنگ شیڈول کا اعلان نہ کیا اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوا، اسکے ساتھ سوات میں خراب ٹرانسفارمر درست کرنے کے لئے ورکشاپ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا جائے بصورت دیگر10 روز بعد عوامی سیلاب کو سڑکوں پر نکال کر واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ اور تالے لگائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری مرکزی حکومت ،انجینئر امیر مقام اور ضلعی حکومت پر ہوگی ، انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت ہمارے صوبے کو 1700میگا واٹ کی بجائے 1200 میگاواٹ بجلی دی جارہی ہے جبکہ لوڈشیڈنگ بھی دوسرے صوبوں کے مقابلے میں زیادہ کیا جارہا ہے ۔

ConferenceLoad sheddingPressPTi
Comments (0)
Add Comment