اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ،غیر معیاری دودھ کی ٹینکرسے دودھ ضائع کردیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:08فروری2018)اسسٹنٹ کمشنر سوات شہاب محمد خان کی نگرانی میں جنرل چیکنگ کے دروان شک کی بنا پر دودھ کی ٹینکر پکڑی گئی ، جس کا باقاعدہ طور پر ویٹرنری ہسپتال کے لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا جس میں کوارٹر نری ایمونیم کمپاؤنڈ ٹسٹ مثبت آیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے سی بابوزئی کی نگرانی میں چیکنگ کے دوران پنجاب سے آنے والے دودھ کی ٹینکر کو شک کی بنا پر پکڑی گئی ، پکڑی جانے والے گاڑی میں موجود دودھ کا ٹیسٹ کروایا گیا تو یہ واضح کیا گیا کہ یہ دودھ قابل استعمال نہیں ہے جس پر اے سی بابوزئی شہاب محمد خان ہدایت جاری کردی کہ اس ٹینکر کو لے جاکے دودھ ضائع کریں اور مالکان پر جرمانے عائد کریں ۔

ACMILKOperaton