اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی،مردہ مرغیاں برآمد،ملزم گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئ کی کارروائی، سیکڑوں مردہ مرغیاں برآمد، ملزم گرفتارکرلیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بابوزئ عامر علی شاہ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مینگورہ سوات سنیما کے قریب ناز مرغ شاپ پر چھاپہ مارا جہاں پر 350 سے زائد مردار مرغیاں پائی گئیں جو مینگورہ شہر میں فروخت کرنے کیلئے پہنچائی گئی تھی، اسسٹنٹ کمشنربابوزئ عامر علی شاہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم گل عمر کو گرفتار کر لیا

جنہیں عدالت میں پیش کیا جائیگا جبکہ مردے مرغیوں کو تحویل میں لیکر تھانہ مینگورہ پہنچا دیا گیا۔ واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر بابوزئ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ مینگورہ میں بڑی تعداد میں مردے مرغیاں پہنچائی گئی ہے جنہیں فروخت کیا جائیگا جس پر انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں کوبرآمد کر دیا۔

ACAssisstant CommissionerHen ShopRaid
Comments (0)
Add Comment