سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔05اکتوبر2017ء )اسلامی جمعیت طلبہ کالام کی جانب سے ٹیلنٹ ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جنرل سیکرٹری جے آئی ٹی شکیل احمد، معتمد صوبہ افتخار احمد، سابق امیدوار حلقہ پی کے پچاسی بخت امین کریمی، ناظم اعلی جے آئی ٹی سوات شرقی یحییٰ خان ، سرکاری و غیر سرکاری سکول کے طلبہ وطالبات ، اساتذہ کرام اور مقامی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں بچوں نے نعت رسول ﷺ اور نظمیں پیش کی۔ بہترین نمبروں سے امتحان پاس کرنے والے اور مختلف مہارت میں اپنا لوہا منوانے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ ملاکنڈ کے جنرل سیکرٹری شکیل احمد کا کہنا تھا کہ ہم ایسے پروگرامات تمام سکولوں اور کالجوں میں کرتے ہیں جس کا مقصد طلبہ میں موجود ٹیلنٹ کو اُجاگر کرنا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنی ہے۔