سوات (زما سوات ڈاٹ کام:18اکتوبر2017ء) سوات کے یونین کونسل اسلام پور کے محلہ بلوو میں انجینئر امیر مقام کے ذاتی پیسوں پر واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح بدست ضلع ناظم سوات محمدعلی شا ہ کیا گیا ، افتتا حی تقریب میں بلوو کے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ ، انجینئر امیر مقام کے بھائی بحراللہ خان ، ضلعی کونسلر شاہ ولی خان نے کہا کہ ہم اپنے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور انشاء اللہ ان کے مسائل انہی کی دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کریں گے ، انہوں نے کہا کہ انجینئر امیر مقام نہ تو یہاں کا ایم این اے ہے اور نہ ایم پی اے لیکن اس کے باجود وہ یہاں کے غریب عوام کی خدمت اپنا فرض سمجھتے ہیں اور ان غریب عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ترقیاتی منصوبوں میں مصروف ہے ، انہوں نے کہا یہاں جو بھی مسائل ہے وہ ترجیحی بنیادوں سے حل کریں گے ، اس کے علاوہ یونین کونسل اسلام پور کیلئے سوئی گیس منصوبے کا باقاعدہ منظوری ہوئی جس کا جلد ازجلد افتتاح ہوگا ۔