اسلام پور کے مکینوں کا ٹیوب ویل کی خرابی کے خلاف احتجاج

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام:24نومبر2017ء)اسلام پور کے عوام کاٹیوب ویل کی خرابی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، پبلک ہیلتھ کیخلاف شدید نعرہ بازی ، گزشتہ روز اسلامپور کے مکینوں نے حاجی میاں منیر، اکبربلند، عمرقیوم، احمدیار، فراموز اوردیگرکی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے گران خان نے گیارہ لاکھ روپے سے ٹیوب ویل کو ٹھیک کیالیکن پبلک ہیلتھ نے پراناموٹراورپمپ لگایاجس کی وجہ سے ٹیوب ویل آئے روز خراب ہوتاہے اورہمارے بچے اورخواتین دوردرازعلاقوں سے پانی کندھوں پرلانے پرمجبورہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ایم این اے مرادسعید لاپتہ ہوگیاہے اوروہ اقتدارکے مزے لوٹ رہاہے۔ اگرفوری طورپرہمارامسلہ حل نہ کیاگیاتوپورے علاقے کے عوام کو سڑکوں پرنکالے گے اورحالات کی خرابی کی ذمہ داری پبلک ہیلتھ پرہوگی۔

IslampurProtest