اشو، مٹلتان، بیس ہزار کی آبادی کا واحد ہائی سکول بھوت بنگلہ بن گیا

مٹلتان کالام (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 18 اپریل 2018ء) سوات کی سیاحتی وادی کالام کے بیس ہزار سے زائید آبادی والے علاقوں اشو اور مٹلتان کے لئے واحد ہائی سکول بھوت بنگلے کا منظر پیش کررہا ہے۔ سکول پرنسپل اور اساتذہ سے محروم ہے۔ علاقہ عمائیدین کے مطابق یہ سکول 1968 میں تعمیر ھوا اور 2018 میں بھی اس میں دس اسامیاں خالی پڑی ہیں، جس میں پرنسپل کی اسامی بھی خالی پڑی ہے۔

وی سی ناظم اشو، مٹلتان انجنئیر سعید کے مطابق صرف ہائی سکول ہی نہیں بلکہ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول اوشو بھی صرف ایک ڈرائنگ ماسٹر کے سہارے چلایا جارہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ کیسی تعلیمی ایمرجنسی ہے اور کیسا تعلیمی انقلاب ہے کہ بیس ہزار سے زائید آبادی کو تعلیم سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے ضلعی محکمہ تعلیم کے افسران سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی قلت اور پرنسپل کی خالی اسامیوں کا مسلہ پورے ضلع سوات کو درپیش ہے۔ تاہم این ٹی ایس کے تحت نئے اساتذہ کی بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہے اور امید کی جاتی ہے کہ اساتذہ کی کمی کا مسلہ جلد ہوجائے، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں پرنسپل اور سبجیکٹ سپیشلسٹ کے حوالے سے ضلعی افسران نے موقف ظاہر کیا کہ ایسے بڑے مسائل صوبائی حکومت ہی نبٹا سکتی ہے اور اس حوالے سے وہ ذاتی فیصلے کرنے سے قاصر ہیں۔جبکہ دوسری طرف اہلیان مٹلتان نے صوبائی حکومت کو مطالبات پورے کرنے کے لئے پندرہ دن کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے احتجاجی مظاہروں کی دھمکی دی ہے۔

ghostKPKPTiSchool