سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 12 مئی 2018ء) الخدمت فاؤنڈیشن سوات کی زیر اہتمام کفالت یتامی پروگرام کے تحت ڈونرکانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ کانفرنس میں مخیر حضرات نے32لاکھ سے زیادہ رقم جمع کی۔ ڈونر کانفرنس کے مہمان خصوصی الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کے صدر خالد وقاص نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا میں تین ہزار سے زائد یتیم بچوں اور بچیوں کوتعلیم ، صحت سمیت دیگر بنیادی ضروریات کے لئے ماہانہ بنیاد پر رقم فراہم کررہی ہے ۔ان شاء اللہ امسال پانچ ہزار تک یتیم بچوں کو کفالت یتامی پروگرام کے تحت زیر پرورش اور تربیت میں لانے کا پروگرام ہے ۔