اللہ گنجے کو ناخن نہ دے،ٹریفک وارڈنز نے لوگوں کا جینا حرام کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:26مارچ2018) سوات کے پولیس وارڈن نے مشہور کہاوت کو حقیقت میں بدل دیا ،کہتے ہے کہ ’’ اللہ گنجے کو ناخن نہ دے‘‘ کچھ یہی حال آج کل ہمارے ٹریفک وارڈنز کا ہے جن کو ہیوی بائیکس دئے گئے ہیں،ٹریفک وارڈنز کے ان ہیوی بائیکس نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سیدو شریف روڈ پر ٹریفک وارڈنزبے جا اور بلا ضرورت ہارن بجاتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ ذہنی مریض بن گئے ہیں،مقامی لوگوں کا کہنا ہے ٹریفک وارڈنز آتے جاتے ہارن بجاتے ہیں جبکہ ہارن کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی، دوسری جانب اب جب ایمبولینس یا کوئی دوسری سرکاری گاڑی کا وہاں سے گزر ہوتا ہے تو لوگ اسے ٹریفک وارڈنز ہی سمجھتے ہیں اور ان کو راستہ ملنے میں مشکلات پیش آتی ہے،مقامی لوگوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ بلا ضرورت ہارن نا بجائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے۔

DPOKPKPoliceSwatTrrafic Wardens