اشتہار

امانکوٹ میں مکان کی چھت گرنے سے تین بھائیوں سمیت چار افراد زخمی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام :23 فروری2018) مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئے،ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے محلہ امانکوٹ میں خستہ حال مکان کی چھت اچانک زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں محو خواب تین بھائی ذاکر،عابد،واحد اور اسحاق ملبے تلے دب گئے مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

اشتہار

AmankotHouse roof collapsed

اشتہار