اما نکو ٹ میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر مکان میں آگ لگ گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔26اگست 2017ء )سوات کے علاقے ا ما نکو ٹ میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر مکان میں آگ لگ گئی، قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا، مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مینگورہ کے نواحی علاقے امانکوٹ محلہ عثمان خیل میں یوسف خان نامی شخص کے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی ، آگ سے مکان میں موجود تمام قیمتی سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا، آگ لگنے کے بعد اہل محلہ نے اپنی مددآپ کے تحت آگ بجھا کر دیگر گھروں کو نقصان سے بچایا۔

AmankotFireMingora