امریکہ مردہ باد ریلی و احتجاجی مظاہرہ،ٹرمپ کا پتلا اور امریکی پرچم نذر آتش

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔28اگست2017ء ) مینگورہ میں تاجر برادری اور سول سوسائٹی کا پاکستان زندہ باد اور امریکہ مردہ باد ریلی اور احتجاجی مظاہرہ ، ر امریکہ ، افغانستان اور بھارت کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ، گزشتہ روز مینگورہ میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کی کال پر تاجر برادری نے پاکستان زبدہ باد اور امریکہ مردہ باد ریلی نکالی ، اس موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ہومن رائٹس کے چیئرمین راجہ لیاقت علی ، ہوٹل ایسو سی ایشن کے وکیل خان کانجو ، کلاتھ ایسو سی ایشن کے ارشدخان سمیت دیگر بھی شریک تھے ، ریلی پریس کلب سے نشاط چوک تک نکالی گئی ، جہاں پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر امریکہ ، افغانستان اور بھارت کے سفیروں کو ملک بدر کرکے وہاں سے بھی اپنے سفیروں کو واپس بلائیں ، اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہمیں خیرات میں ملا ہے اسکے لئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی ہے اور اس کی طرف میلی انکھ سے دیکھنے والوں کی انکھیں نکال لیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کی خفاظت جانتے ہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اس مٹی کی حفاظت کریں گے ، ااس موقع پر پاکستان ، پاک فوج زندہ باد اور امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے گئے ، اور امریکی پرچم اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پتلہ بھی جلا یا گیا ۔

AmricaProtesttrump