سوات (زما سوات ڈاٹ کام:09دسمبر2017ء)سوات بار ایسوسی ایشن کے صدر اور معروف قانون دان مجاہد فاروق ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ہماری جہدوجہد ہے کہ ضلع بھر کے تمام وکلاء کو درپیش مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کریں۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ضلع بھر کے تحصیل نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں تحصیل کبل کے صدر فضل ربی طاؤس خیل ایڈوکیٹ، تحصیل خوازہ خیلہ بار کے صدر علی نامدار خان ایڈوکیٹ، بحرین بار کے صدر جہانزیب خان ایڈوکیٹ اور مٹہ بار کے صدر عبدالحلیم خان ایڈوکیٹ نے شرکت کی، اور اپنے مسائل کی نشاندہی کی، اجلاس سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مجاہد فاروق ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ تمام تحصیلوں میں جوڈیشری کیمپس کی تعمیراتی کاموں میں تیزی لائی جائے۔ آخر میں امریکہ سامراج کے خلاف ایک قرار داد منظور کی گئی امریکہ سامراج سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنا اسلام دشمن فیصلہ واپس لیں جس کیوجہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں تشویش کی لہر پھیلی ہوئی
اشتہار