سوات (زما سوات ڈاٹ کام:17جنوری2018ء) اصلاحی تنظیم ملاکنڈ ڈویژن کے چیئرمین حاجی زبیر خان کی رہائش گاہ پر امن کمیٹی کا جرگہ ، معصوم بچی زینب کے قاتلوں کو گرفتار کرنے اور جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس سے تعاون کرنے کا عزم ، جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین حاجی زبیر خان ، ایس ایچ او مینگورہ نصیر باچہ ، شعیب خان ، خالد محمود خالد ، پرنسپل خورشید خان ، محمد رحمان ، فضل اللہ ایڈوکیٹ ، حاجی ملوک اور دیگر نے کہا کہ قصور میں بچی زینب کے ساتھ جو ظلم و زیادتی کی گئی ہے دنیا کی کوئی مذہب اسکی اجازت نہیں دیتا ، انہوں نے کہا کہ معاشرے کو سنوارنے کیلئے ہم سب پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ، بچوں پر ظلم وستم کرنے کہ ہم مذمت کرتے ہیں ، اس موقع پر ایس ایچ او مینگورہ نصیر باچہ نے بھی خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ امن کیلئے سوات کے عوام ، پولیس اور پاک آرمی کے غیور جوانوں نے قربانیاں دی ہیں ، انہوں نے کہا کہ امن کو برقرار رکھنے ، جرائم کے خاتے کیلئے پولیس اور ہم سب کو ملک کردار ادا کرنا ہوگا ، اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ کہ معصوم بچی زینب کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزادی جائے ، مقررین نے کہا کہ ان ظالموں سے کوئی رعایت نہ کی جائے اور انہیں سخت سزائیں دیکر معاشرے کو ناسور سے پاک کیا جائے ، تقریب میں سوات بھر کے عمائدین نے بھر پور شرکت ، ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان ، ڈی ایس پی تاج ملوک اور خواتین رہنما تبسم عدنان نے بھی شرکت کی اور عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس سے تعاون یقینی بنائیں ۔