امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق یکم مئی کو سوات کا دورہ کریں گے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 18 اپریل 2019ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق یکم مئی کو ضلع سوات کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وہ گراسی فٹ بال اسٹیڈیم مینگورہ میں رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں منعقد ہونے والے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی سوات کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق سراج الحق دوبارہ امیر جماعت منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ سوات آرہے ہیں ۔

اسلامیالحقامیرجماعتدورہسراجسنیٹرسواتکاکریںکوگےمئییکم
Comments (0)
Add Comment