سوات(زماسوات ڈاٹ کام:27دسمبر2017ء)امیر جماعت اسلامی ضلع سوات و سابق ایم پی اے محمد امین نے سوات سوشل میڈیا کلب کے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کی فلاح و بہبود میں سوشل میڈیا کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا،سوشل میڈیا کلب کا قیام اچھا اقدام ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات سوشل میڈیا کلب کے سرپرست اعلیٰ نیاز احمد خان سے ملاقات کے دوران کیا ،اس موقع پر جائینٹ سیکرٹری آصف شہزاد،پریس سیکرٹری فرہان خان اور عدنان باچا بھی موجود تھے،محمد امین نے کہا کہ سوات سوشل میڈیا کلب کا قیام ایک اچھا اقدام ہے، معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرنے میں سوشل میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے،انہوں نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ علاقے کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے سوشل میڈیا کو مثبت کردار ادا کرنا پڑے گا۔