امیر مقام اور مولانا فضل الرحمان کی خفیہ ملاقات این اے تین کے حوالہ سے بڑا فیصلہ،اہم انکشافات

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 29 جون 2018ء) امیر مقام اور مولانا فضل الرحمان کی خفیہ ملاقات، مولانا فضل الرحمان نے مولانا حجت اللہ کو این اے تین سے دستبرداری کا حکم دیدیا، جبکہ مولانا حجت اللہ کے رابطے معطل، موبائیل فون بند، ذرائع کے مطابق امیر مقام نے مولانا حجت اللہ کو کروڑوں روپے کی آفر بھی کردی۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور امیر کی خفیہ ملاقات ہوئی ہے جس میں این تین سوات کے حوالہ سے اہم فیصلوں کا انکشاف ہوا ہے۔مولانا حجت اللہ کو امیر مقام کی جانب سے کروڑوں روپے کی آفر کا بھی انکشاف ہوا ہے باوثوق ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے مولانا حجت اللہ کو کاغذات واپس لینے کا حکم بھی جاری کردیا ہے تاہم مولانا حجت اللہ نے موبائیل بند کرکے روپوشی اختیار کرلی ہے اور میڈیا کو پیغام جاری کیا ہے کہ کسی بھی صورت کاغذات واپس نہیں لونگا اور عوام کی خدمت کیلئے ہر صورت میں الیکشن لڑونگا کسی بھی صورت میں دستبردار نہیں ہونگا۔

الیکشنامیر مقامانکشافاتاہمای اے تینفضل الرحمنفیصلہکاغذاتموبائیمولانامولانا حجت اللہہر صورتواپش
Comments (0)
Add Comment