امیر مقام کیخلاف ایف ائی اے نے دوبارہ تحقیقات شروع کردی، تجربہ کار ٹیم تشکیل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 26 جنوری 2019ء) ایف آئی اے نے مسلم لیگ نون خیبرپختون خوا کے صدر امیر مقام کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے امیر مقام کے خلاف تحقیقات کے لیے 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے جس میں ایف آئی اے، پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی، خیبر پختون خوا ہائی وے اتھارٹی اور پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کےنمائندے شامل ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ کمیٹی الپوری سے بشام روڈ کی تعمیر میں مبینہ خرد برد کی تحقیقات کرے گی، 4 رکنی کمیٹی سوالنامہ مرتب کرکے امیر مقام کو طلب کرے گی۔ایف آئی اے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ امیر مقام اینڈ کمپنی نے فنڈز لیے، جبکہ الپوری سے بشام تک روڈ کا منصوبہ مکمل نہیں کیا۔

ائیامیرایفاےتجربہتحقیقاتتشکیلٹیمدوبارہشروعکارکردیکیخلافمقامنے
Comments (0)
Add Comment