زما سوات ڈاٹ کام:8نومبر2017ء)سوات کی وادی مٹلتان میں پی ٹی آئی کی جانب سے شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں شرافت علی نے کہا کہ امیر مقام مشرف کا بھائی ہے اور ایک سازش کے تحت مسلم لیگ کو جڑ سے اکھاڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امیر مقام کی وجہ سے روزانہ کارکنان مسلم لیگ سے پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔ تقریب کے دوران مسلم لیگ ن ، جماعت اسلامی، جمعیت علماء اور دیگر پارٹیوں سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔ میاں شرافت علی، حمید سلمان، وی سی ناظم گل رحمان اور ملک وظیف اللہ نے نئے شامل ہونے والے کارکنان کے گھروں پر جھنڈے لہرائے اور ان کو ٹوپیاں پہنائی۔