انجینئرامیر مقام کی لیگی رہنما عبدالرحیم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:27جنوری2018ء)وزیر اعظم کے مشیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کی لیگی رہنما اور سوات ٹریڈز فیڈڑیشن کے صدر حاجی عبدالرحیم کی رہائش گاہ آمد،مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام لیگی رہنما اور بازار صدر عبدالرحیم کو منانے کے لئے ان کی رہا ئش رنگ محلہ مینگورہ پہنچ گئے اور عبدالرحیم کو ناراضگی ختم کرنے اور پارٹی میں دوبارہ سرگرمیاں شروع کرنے کی اپیل کی ، باوثوق ذرائع کے مطابق عبدالرحیم کے تمام تحفظات فوری طورپر ختم نہ ہوسکے اور انہوں نے مسلم لیگ کے صوبائی صدر کو ساتھیوں سے مشورہ کرنے اور تحفظات کے حوالے تبادلہ خیال کے بعد فیصلہ کرنے کا کہا۔

Ameer MuqaamPMLN