نواز شریف کی دورہ سعودی عرب کے بعد وطن واپسی

گیانا(کے پی کے نیوز۔ 13 اپریل2017ء) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کے روشن ستارے اور کرکٹ کنگ خان یونس خان نے اپنے آخری سیریز کو یادگار بنانے کے عزم کا اظہار کر دیا۔ انکا کہنا ہے کہ 10 ہزار رنز مکمل کر کے منفرد جشن منائیں گے۔ سینئیر بیٹسمین نے جونیئرز کے لیے رول ماڈل بننے کی خواہش کا اظہار بھی کر دیا۔
رنز مشین کیرئیر کی آخری سیریز میں کچھ نیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں.پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز، سب سے زیادہ سنچریاں اور ٹی ٹونٹی ورلڈ چیمپئن بنوانے والے یونس خان کو سری لنکا کے خلاف پہلا رن بنانا آج بھی یاد ہے.گیانا میں موجود سینئیر بیٹسمین نے 10 ہزار رنز بنانے کے جشن کو منفرد انداز میں منانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

پاکستان کرکٹ کو بے انتہا نوازنے والے کنگ خان نئے کھلاڑیوں کے لیے ایسی مثال بننا چاہتے ہیں. جس سے کھلاڑی اپنے کیرئیر کے اہداف سیٹ کر سکیں یونس خان نے چند روز قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا،، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کو آخری سیریز کہہ چکے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment