سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔6ستمبر2017ء )پا کستان مسلم لیگ ن سوات کے جنرل سیکرٹری اور سما جی رہنما انجینئر عمر فا روق نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زند گی عوام کی بے لو ث خد مت کیلئے وقف کر دی ہے ، فلا حی کا موں میں حصہ لینے کا مقصد رضا ئے الہٰی کا حصول ہے ، سوات پشتو ادبی ثقا فتی جر گے کی جا نب سے مجھے خدائی خد مت گا ر کا لقب اور ایوا رڈ میر ے لئے اعزاز ہے ، عوام اور بے سہا را لو گوں کی خد مت مل کر کر یں گے، سوات میں یتیم بچوں کیلئے ایک خصوصی اسکول کھولنے کا ارادہ ہے ،ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے سوات ادبی ثقا فتی عا لمی جر گے کے زیر اہتما م عید الاضحیٰ کے حوالے تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر لیگی رہنما فضل ودود درانی نے انجینئر عمر فا روق کی سما جی اور عوامی خد ما ت پر روشنی ڈالی، تقریب کے دوران سوات کے معروف شعرا ء نے اپنا کلا م پیش کر کے وطن اور پشتوثقا فت سے محبت کا اظہار کیا، تقریب میں مو سیقی اور خا کو ں کا بھی انتظا م کیا گیا تھا ، تقریب میں بخت زر دریا ب ، فضل حمید ، مراد علی خان، ایا ز احمد حیران ، عمر محمد ، حق نوازایڈو کیٹ ، فضل ودود دورانی ، محمد الیاس ، اقبال خان ، گو ہر علی اور دیگر افراد نے شر کت کی ، پشتوثقافت کیلئے خد مات ادا کر نے والے عما ئد ین کو ایوارڈز سے نوازا گیا ، تقریب میں سوات عوامی پا رٹی کے چیئر مین ڈاکٹر محمد اقبا ل اور جنر ل سیکر ٹری نذیر حسین نے بھی خصوصی شر کت اور خطا ب کیا۔