اکسیلشئیر کالج میں پختون کلچر ڈے جوش وجذبے سے منایا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:26نومبر2017ء)سوات کے نیم سرکاری تعلیمی ادارہ ایکسیلشئیر کالج میں پہلی بار پشتون کلچرل ڈے کا انعقاد کیا گیا،طلبہ نے پشتون ثقافت کی مناسبت سے مختلف اسٹالز بھی لگائے جبکہ روایتی موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا،تقریب میں کالج سے فارغ شدہ طلبا اور ان کے والدین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔کالج کے پرنسپل زبیر احمد نے اس موق پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نئی نسل اپنے کلچر اور روایات سے با خبر رہے،انہوں نے کہا کہ اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے مستقبل میں بھی اس قسم کے تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

Culture DayExelsior College