سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 10 آگست 2018ء)اہلیان آشورن نے ایس آر ایس پی بجلی کی نئی قیمت کو مسترد کردیا اور بل دینے سے انکار کردیا۔ کوئی میٹر ریڈر یا بل کلیکٹر آیا تو ناخوشگوار واقع پیش آنے پر ایس آر ایس پی حکام ذمہ دار ہونگے، جرگہ کا اعلامیہ ،تفصیلات کے مطابق اہلیان آشورن کالام نے ایس آر ایس پی آشورن پاؤر ہاؤس پر بل میں اضافہ کے حوالہ سے گرینڈ جرگہ بلالیا۔ گرینڈ جرگہ نے الزام عائد کیا کہ ایس آر ایس پی نے قوم کے ساتھ مذاکرات میں فی یونٹ بل تین سے بڑھا کر چار روپے اور لائن رینٹ ستر برقرار رکھنے کا تحریری معاہدہ کیا تھا، لیکن دوبارہ اپنی طرف سے بلوں میں پانچ سے سات روپے فی یونٹ بل ڈالا جارہا ہے، جبکہ پاؤر ہاؤس کھلتے وقت دو روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ قوم کے ساتھ جوائنٹ اکاؤنٹ کھولنے کا وعدہ کیا تھا، جس پر بھی چپ سادھ لی گئی ہے، اسی طرح ملازمین کی بھرتیوں میں بھی من مانی کی گئی ہے، جس پر ابھی تک نظرثانی نہیں ہوئی۔ کروڑوں روپے کی پرانے شیڈو مشینری فروخت کی گئی ہے، جس کے حساب کا وعدہ بھی قوم کے ساتھ کیا گیا تھا، مگر خاموشی اختیار کرلی گئی ہے۔ جرگہ میں شاہ نظرخان چئیرمین وی سی آشورن، ملک امیرذادہ، ملنگ، نوجوانوں میں خالد خان، عطاؤاللہ محبت خیلوی، افضل خان وغیرہ نے شرکت کی۔ جرگہ نے متفقہ فیصلہ کیا کہ قوم تین روپے فی یونٹ بجلی اور ستر روپے لائن رینٹ کے علاوہ ایک روپیہ اضافی دینے کو تیار نہیں۔ جب تک ہمارے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عمل درامد نہیں کیا جاتا کسی میٹرریڈر یا بل کلیکٹر کو آشورن آنے سے منع کرتے ہیں، خلاف ورزی پر کسی قسم کا ناخوشگوار واقع پیش آنے کی صورت میں ایس آر ایس پی حکام ذمہ دار ہونگے۔