سوات (زما سوات ڈاٹ کام:31جنوری2018) مینگورہ کے نواحی علاقہ منگلور سے بنجوٹ تک سڑک کی انتہائی خراب صورتحال کے خلاف اہل علاقہ نے8کلومیٹر پیدل مارچ کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے صوبائی حکومت اور اراکین اسمبلی کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ گذشتہ کئی سالوں سے علاقہ کی سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے اہل علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنا وعدہ پورا کرکے علاقہ کی سڑک تعمیر کرے، بصورت دیگر وہ سڑک کی تعمیر کے لئے چندہ مہم شروع کریں گے۔