سوات (زما سوات ڈاٹ کام) کوہستان میں جنگلات اور شاملات کے مالکانہ حق تسلیم نہ کرنے کے خلاف سوات کوہستان، انڈس کوہستان اور دیر کوہستان کے لوگوں نے مال روڈ کالام میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے سابق تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب، ملک گل شیر، ملک غزن خان، ملک رحیم اللہ کوہستانی، ملک امیر سید، ملک منزرے اور ملک گل امیرنے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت فوری طور پر ان کے مالکانہ حقوق تسلیم کرے۔ایک ماہ کے اندر اندر جنگلات اور شاملات کے حوالے سے صوبائی اسمبلی قرارداد کو نوٹیفائی کیا جائے، بصورت دیگر تینوں کوہستان کے عوام مل کر آئندہ کا لائحہ طے کریں گے اور شدید احتجاج کریں گے۔