ایف بی آر کیجانب سے سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کیلئے سروے شروع کرنے کا فیصلہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 24 فروری 2019ء) سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کیلئے سروے شروع کرنے کا فیصلہ ، ذرائع کے مطابق فاٹا اور پاٹا میں چھوٹے تاجروں پر فیکسڈ ٹیکس نافذ کیا جائیگا،یاد رہے کہ ایف بی ار نے پرویز مشرف کی دور حکومت میں بھی ایسا ہی سروے کیا تھا، تاہم بعد میں اس پر عمل درامد نہ ہوسکا ، ٹیکس نیٹ میں مزید لوگوں کو لانے کیلئے سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن قبائلی علاقوں، ایبٹ اباد پشاور سمیت دیگر اضلاع میں ایف بی ار سروے کرے گی اور فیکسڈ ٹیکس کے وصولی شروع کرنے کا سلسلہ شرو ع کیا جائیگا، ذرائع کے مطابق ان اضلاع میں لاکھوں لوگوں سے کروڑوں روپے ٹیکس وصول کیا جائیگا، جس سے ملک میں ٹیکس نیٹ میں ہزاروں نئے لوگ شامل ہو جائیں گے، سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کو سال 2023 تک ٹیکس سے استثنٰی حاصل ہے تاہم اس کے باوجود پی ٹی ائی حکومت نے ایف بی ار کو اختیار دیا ہے کہ وہ ٹیکس سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی سروے شروع کریں

ٹیکسسروےسمیتسواتشروعفیصلہسروےکاکرنےکیلئےکےمالاکنڈڈویژنمیںنفاذ
Comments (0)
Add Comment