سوات(زما سوات ڈاٹ کام:21اکتوبر2017ء) سوات اور بونیر کے پہاڑی علاقہ ایلم میں دو پولیس اہلکاروں کی زبح شدہ لاشیں برآمد کر لی گئی،دونوں پولیس اہلکار گزشتہ دو دن سے لا پتہ تھے۔ بونیر پولیس کے مطابق دونوں پولیس اہلکار فیصل واحد اور طارق سرچ آپریشن کے لئے ایلم کی پہاڑی علاقہ میں گئے ہوئے تھے اور گزشتہ دو دن سے لا پتہ تھے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتہ کی صبح دونوں پولیس اہلکاروں کی زبح شدہ لاشیں ایلم کی پہاڑی سے برآمد کر لی گئی ،پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لے لی ،سیکورٹی فورسز اور پولیس کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔