ایم ایم اے کی بحالی سے پاکستانی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،محمد امین

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:24مارچ2018)امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ ایم ایم اے کی مکمل بحالی سے پاکستانی سیاست پر مثبت ثرات مرتب ہوں گے ۔۔ گالم گلوچ اورغیر سنجیدہ سیاست کے بجائے مہذب سیاست شروع ہوجائے گی ۔ان خیالات کااظہا رانہوں نے کہا کہ ادارہ الخدمت الاسلامیہ مینگورہ میں سیدو شریف کے کارکنان کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی بحالی سے مذہبی ووٹ تقسیم ہونے سے بچ جائے گی ۔ ایم ایم اے کی بحالی سے شکست خوردہ قوتیں پریشانی کاشکا ر ہوئے ہیں ۔ان شاء اللہ آنے والے الیکشن میں ایم ایم اے کلین سویپ کرے گی ۔

Jamat islamiM amin