ایم ایم اے کی دوبارہ بحالی سے سیکولرقوتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں،محمد امین

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 09 مئی 2018ء) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ 13مئی مینار پاکستان جلسہ جیت کا عنوان بن جائے گا ۔پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ نظریہ پاکستان کی تقویت کا باعث بنے گا ۔متحدہ مجلس عمل کی دوبارہ بحالی سے سیکولرقوتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی سوات ضلعی ہیڈکوارٹر ادارہ الخدمت الاسلامیہ مینگورہ میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل نظریہ پاکستان کو دوبارہ زندہ کرنے اور ملک کو صاف ستھری قیادت کی فراہمی کے لئے عمل میں آئی ہے ۔ ان شاء اللہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ 13مئی کو مینار پاکستان میں متحدہ مجلس عمل کا جلسہ تاریخی ہوگا جس سے پاکستانی سیاست کا رخ تبدیل ہوگا ۔

ایم ایم اےبحالیحرامسیکولرقوتیںمخالفیننیندیں
Comments (0)
Add Comment